چرواہے کے قتل کیس میں تین ملزمان گرفتار

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے دبوہ تھانہ علاقے میں ایک ہفتہ قبل ایک چرواہے کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ارجن پال نامی چرواہے کو ایک ہفتہ قبل گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

چار ملزم بیج پور گاؤں میں ایک بکری چوری کر رہے تھے کہ چرواہا جاگ گیا۔

اس دوران شراب کے نشے میں آئے ملزمان نے اسے گولی مار دی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی 315 بور بندوق اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

ملزم ویر سنگھ کشواہا، راجیش کشواہا اور ایک نابالغ کو کل گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اونیش ڈوہرے نامی ملزم مفرور ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *