بھنڈ: مدھیہ پردیش میں ضلع بھنڈ کے گوہد علاقہ میں آنند پورہ کے سرکاری پرائمری اسکول میں اپنی جگہ دو دیگر اساتذہ کو بھرتی کرنے کے معاملے میں دو اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آر ڈی متل نے کل اساتذہ رامچتر سنگھ اور شیلیندر کمار مشرا کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
جب گوہد کے بلاک ایجوکیشن آفیسر شیام کشور بھاردواج نے اس اسکول کا معائنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ ان دونوں ٹیچروں کی جگہ کچھ خواتین پڑھانے آتی ہیں۔
جبکہ وہاں مرد اساتذہ تعینات تھے۔
جس کے بعد دونوں اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں اساتذہ کرائے کے اساتذہ کے ذریعہ تدریسی کام کرواتے تھے۔