چند گھنٹوں کے وقفے میں ماں اور بیٹے کے انتقال کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سب کو غمزدہ کر دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیش آیا
محمد رفیق مالک ممبئی ڈریسس ساکن کوثر مسجد کی والدہ کا انتقال منگل، 24 دسمبر کی شام ہوا۔ نمازِ عشاء کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی۔ گھر میں غم کی کیفیت طاری تھی، اور خاندان والے ابھی اس نقصان کو سنبھالنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ آج، چہارشنبہ کی صبح 9 بجے، محمد رفیق کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
محمد رفیق جگتیال کے مشہور تاجر تھے اور بمبئی ڈریس شاپ کے مالک کے طور پر جانے جاتے تھے۔پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ان کی اچانک وفات نے خاندان، دوستوں اور علاقے کے لوگوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماں اور بیٹے کی موت کے اس واقعے نے خاندان پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔
یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین حادثہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ ان کے گھر کو صبر جمیل عطا کرے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
یہ حادثہ یاد دلاتا ہے کہ زندگی کتنی غیر یقینی اور عارضی ہے۔ مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی ضروری ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ سب کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین۔