دہلی پولیس نے فرضی ویزا-پاسپورٹ بنانے والے ریکٹ کا کیا پردہ فاش، 4 ملزمان گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولیس نے فرضی ویزا اور پاسپورٹ بنانے والے ایک ریکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ملزمان مختلف ممالک کے لیے فرضی ویزا اسٹیکرز اور عارضی رہائش کے کارڈ بنانے میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 25 فرضی پاسپورٹ، 50 فرضی ویزا اسٹیکرز، 5 عارضی رہائش کے کارڈز، 14 ربڑ اسٹیمپ/سیل، 4 موبائل فونز اور 2 پین ڈرائیوز برآمد کی ہیں۔ فرضی دستاویزات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات، بشمول یو وی لائٹ مشین، خالی اسٹیکر پیپر اور ربڑ اسٹیمپ، بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *