دہلی کے عوام کو لگتا ہے کہ اروند کیجریوال نے انہیں پیادہ بنا کر بڑی تعداد میں ووٹ چوری کرنے کا بھرم پھیلانے کی کوشش کی ہے جس کے لئے انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے منگل کو کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر کھلاڑی ہیں۔
وریندر سچدیوا نے کہا ’’کل قدوائی نگر میں اپنے پروگرام کے دوران اروند کیجریوال نے ایک خاتون کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ ای پی آئی سی کارڈ ہونے کے باوجود ان کا ووٹ کاٹ دیا گیا ہے، لیکن آج انہوں نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ تری نگر اسمبلی میں رجسٹرڈ ووٹر رہی ہیں اور ہر بار اپنا ووٹ ڈالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ خاتون نے کہا کہ اس نے اروند کیجریوال کو ان کے ووٹ کاٹے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور ہو سکتا ہے کہ انہوں نے یہ بیان کسی غلط فہمی یا جان بوجھ کر دیا ہو۔بی جے پی صدر نے کہا ہے کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ جھوٹ اور گمراہی کی سیاست کرتے ہیں اور ان کے بیانات میں اعتبار کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج متعلقہ خاتون کے بیان کے بعد جس طرح اروند کیجریوال کا جھوٹ پکڑا گیا، اس سے دہلی کے عوام کو لگتا ہے کہ اروند کیجریوال نے انہیں پیادہ بنا کر بڑی تعداد میں ووٹ چوری کرنے کا بھرم پھیلانے کی کوشش کی ہے۔