اردوگان سرمایہ کاروں کے اعلی وفد کے ساتھ شام کا دورہ کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوگان ترک سرمایہ کاروں کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک بڑے وفد کے ساتھ شام کا دورہ کریں گے جس میں انقرہ کے اقتصادی شعبے کے وزرا اور سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔

ترکی کے صدارتی دفتر نے اسپوٹنک کو بتایا کہ اردوغان کے شام کے دورے کی تاریخ ابھی تک حتمی نہیں ہوئی ہے۔

ہیئت تحریر الشام کے دہشت گردوں کی قیادت میں ابومحمد الجولانی کے شام پر حملے کے بعد 8 دسمبر کو بشار الاسد ملک چھوڑ کر روس پناہ گزین ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *