تمنا بھاٹیہ کی فلم’ارن منئی 4‘سب سے زیادہ آ مدنی حاصل کرنے والی چوٹی کی 10تمل فلموں میں شامل

ممبئی: پین انڈیا اسٹار تمنا بھاٹیہ اپنی شاندارکارکردگی کی بدولت فلم صنعت میں نئے نئے معیارات قائم کر رہی ہیں انھوں نے 2024 کا آغاز تمل بلاک بسٹر فلم’ارن منئی 4‘سے کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنا دبدبہ ثابت کردیا  ہے کیوں کہ اس فلم نے سال کی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی 10 تمل فلموں میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔

پردہ سیمیں پر تمنا بھاٹیہ کی بطور ’سیلوی‘ زبردستپذیرائی ہوئی ہے۔

ناقدین اور سامعین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا کیوں کہ و اقعی ان کی اداکاری کا جادو سرچڑھ کر بولتا ہے۔

خیال رہے کہ فلم’ارن منئی 4‘دہشت اور خوف پر مبنی ایک مزاحیہ فلم ہے۔ یہ فلم 3 مئی، 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم نے دنیا بھر میں 100.24 کروڑ روپے کیآمدنی حاصل کی ہے۔

اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی فلم ‘سکندر کا مقدر’ کی کامیابی کی بلندیاں چھونے والی تمنابھاٹیہ میں فی الحال رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے اور وہ آگے ہی بڑھتی جارہی ہیں۔

وہ ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کثیر رخی اورلائق اعتماد ستاروں میں سے ایک کے طور پر جانی جاتی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *