وارسا: پولینڈ اگلے سال اپنا پہلا جاسوسی سٹیلائٹ لانچ کرے گا۔
پولش ڈیولپمنٹ فنڈ اور علاقائی پالیسی کی وزیر کیٹارزینا پیلزینسکا نالیز نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
پیلزینسکا نالیز نے ‘ایکس’ پر لکھا، “اگلے سال، پہلا پولش جاسوسی سٹیلائٹ خلا میں چھوڑا جائے گا۔
550 ملین زلوٹی (134 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ مالیت کے چار مائیکرو سٹیلائٹس کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔”
وزیر نے کہا کہ سٹیلائٹس کے فوجی مقاصد ہوں گے۔
پیلزینسکا نالیز نے کہا، “اس سے انٹیلی جنس ڈیٹا اکٹھا کرنے میں پولش مسلح افواج کی صلاحیتوں میں بہتری ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو پولینڈ کی کمپنی کریوٹیک انسٹرومینٹس کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔