کرناٹک کے رائچور میں بین مدارس سائنسی وتحقیقی میلے کاانعقاد

رائچور:کرناٹک کے رائچورمیں اےجے اکیڈیمی فارریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ،شاہین پی یو کالج،ملت ڈاکٹرس ٹرسٹ اورعبدالرحیم ویلفیر سینٹرکے اشتراک سے چوتھا ضلعی بین مدارس سائنسی وتحقیقی میلے کاانعقاد عمل میں آیا۔شہرکی معروف یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسس میں منعقدہ سائنس فیئر میں 225طلبہ وطالبات کی جانب سے 106پروجیکٹس پیش کئے گئے۔

 

رائچورشہر کے اسکولوں کے علاوہ مانوی،جاولگرہ اورسندھنور کےاسکولوں نے اس میں حصہ لیا۔ججس کے مشاہدے اوران کے اخذ شدہ نتائج کی روشنی میں نوخیز سائنسدانوں کاانفرادی ایوارڈنوبل ٹیکنو اسکول سندھنور کی طالبہ سیدہ فبیھاکودیاگیاجبکہ گروپ ایوارڈ لٹل اینجلس اسکول رائچور کی طالبات حیامریم اورنبیلہ مہوش کودیاگیا۔ابھرتاسائنسدان کاانفرادی ایوارڈ شہر کے جان ملٹن اسکول کے طالب علم سدھانو کودیاگیا۔اوراسی زمرے میں گروپ ایوارڈاقراء اسکول سندھنور کے طلبہ اللہ بخش اورشہنوازکودیاگیا

 

اورآخرمیں نوجوان سائنسدان کاانفرادی ایوارڈ شہرکے لٹل اینجلس اسکول کی طالبہ زویامہویش کودیاگیااوراسی زمرے کاگروپ ایوارڈ ودیابھارتی اسکول رائچور کے طلبہ کشال،اویس اورمزیتھ کودیاگیا۔اس چوتھے رائچور ضلعی بین مدارس سائنس فیر کے اختتامی اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ماہرین تعلیم ودانشور ڈاکٹرسریش بی،میرمحمد شریف انور،مجتبی فاروق،محمد عاصم الدین اختر،ڈاکٹرکلیم صدیقی اور عبدالمتین رحیمی نے شرکت کی۔جبکہ صدارت محمد عبداللہ جاوید نے کی۔

 

تمام طلبہ وطالبات ،سرپرست اوراولیاء کےعلاوہ سائنس کے شائقین عوام الناس کی کثیرتعدادنے سائنسی مظاہروں کامشاہدہ کیا۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *