نرمل پولیس کی ڈبل بیڈروم مکانات کے احاطے میں گانجہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ڈرگ اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی مہم

نرمل، 22/ڈسمبر(ایم۔اے۔ وحید)اتوار کی شام میں نرمل ٹاؤن کے ڈبل بیڈروم مکانات کے احاطے اور بنگل پیٹ کے اطراف میں، ضلع ایس پی ڈاکٹر جی۔ جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی ہدایت پر، ڈی ایس پی گنگا ریڈی کی قیادت میں نرمل رورل انسپکٹر کی ٹیم اور اینٹی نارکوٹک ڈرگز ڈاگ ٹیم نے نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی

 

۔ محکمہ پولیس ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں منشیات کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف خصوصی مہم اور اینٹی نارکوٹک ڈرگز ڈاگ ٹیم کے ذریعے نشہ آور اشیاء کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گانجہ اور دیگر منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

 

ماضی میں ڈرگس کی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث افراد کو ان کے والدین کی موجودگی میں کاؤنسلنگ اور شعور اجاگر کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو افراد منشیات کی فروخت، کاشت، استعمال یا اسمگلنگ میں ملوث افراد سے متعلق پولیس کو اطلاع فراہم دیں

 

۔اس تلاشی مہم میں ایس آئی سائی کمار، اینٹی نارکوٹک ڈاگ ٹیم مہیپال، سائنا، سائیندر، کرن، رحمان، پرانیت اور دیگر پولیس عہدیدار نے حصہ لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *