امریکی طیارہ بردار جہاز اور جنگی کشتیوں پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بحیرہ احمر اور دیگر مقامات پر امریکی بحری بیڑے اور دیگر جہازوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ رات امریکی حملوں کا جواب دیتے ہوئے طیارہ بردار جہاز اور دیگر کشتیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بحیرہ احمر میں امریکی فضائیہ کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ یمنی فوج نے امریکی طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *