امریکی عدالت نے پیگاسس معاملے میں این ایس او گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا، 1400 متاثرین میں 300 ہندوستانی شامل

واٹس ایپ نے این ایس او گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس کی سماعت کرنے والے جج فلِس ہیملٹن نے کہا کہ گروپ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے اور متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پیگاسس کا مبینہ استعمال کئی اہم شخصیات کے خلاف کیا گیا، جن میں اپوزیشن کے رہنما، مرکزی وزراء اور کچھ سماجی کارکن شامل تھے۔ یہ انکشاف 2021 میں ہوا کہ پیگاسس کا استعمال 300 سے زیادہ ہندوستانی موبائل نمبروں پر کیا گیا، جس میں دو مرکزی وزراء، تین اپوزیشن رہنما، صحافی اور بزنس مین شامل تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *