اداکار الوارجن کے مکان میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد: ایک گروپ کے افراد جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی جائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے ارکان ہیں، نے اتوار کے روز تلگو فلم کے سرکردہ اداکار الوارجن کے مکان میں توڑ پھوڑ کی۔

 اس گروپ کے افراد نے الوارجن کے مکان میں پھول کے گملوں اور دیگر چیزوں کو توڑ دیا۔ احتجاجیوں نے اداکار کے خلاف نعرے لگائے اور انہوں نے ماہ دسمبر کے اوائل میں پشپا 2 فلم کی اسکریننگ کے موقع پر شہر کی ایک تھیٹر میں پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ میں ہلاک خاتون کے افراد خاندان سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ او یو جے اے سی، علیحدہ تلنگانہ تحریک میں پیش پیش تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *