اداکار الوارجن کے مکان پر حملہ

جوبلی ہلز میں اداکار الو ارجن کے گھر کے سامنے طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

مظاہرین نے ریوَتی کی موت کا ذمہ دار الو ارجن کو ٹھہراتے ہوئے نعرے بازی کی اور ریوَتی کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

 

اس دوران کچھ افراد نے الو ارجن کے گھر پر پتھراؤ کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں موجود گملے ٹوٹ گئے۔

 

احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی اور سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

 

واقعے کے وقت الو ارجن گھر پر موجود نہیں تھے۔ تاہم، واقعے کی اطلاع ملنے پر ان کے سسر چندر شیکھر ریڈی وہاں پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی عملے کی جانب سے جوبلی ہلز پولیس کو شکایت درج کرائے جانے کی اطلاع ہے

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *