ملزمین کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس نے املاک قرق کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اے ایس پی سٹی سنجیو باجپئی کو ملزمین کی جلد گرفتاری کی امید۔
کامیڈین سنیل پال اور اداکار مشتاق خان کے اغوا معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ملزم لوی پال، انکت پہاڑی اور شیوم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا گیا ہے۔ ایک عرضی پر عدالت نے یہ حکم دیا۔ تینوں ملزمین پر ایس پی کی طرف سے 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملزمین کی تلاش میں پولیس اتراکھنڈ، دہلی سمیت کئی جگہوں پر دستک دے رہی ہے۔
‘جاگرن’ کی ایک خبر کے مطابق شہر کوتوال ادے پرتاپ سنگھ نے ملزمین کے وارنٹ کے لیے جمعہ کو سی جے ایم عدالت میں ایک درخواست دی تھی۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران عدالت نے تینوں ملزمین لوی پال، انکت پہاڑی اور شیوم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ملزمین کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس نے املاک قرق کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اے ایس پی سٹی سنجیو باجپئی نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مشہور فلم اداکار مشتاق خان کا ایک ایونٹ بکنگ کے نام پر 20 نومبر کو اغوا کرکے نئی بستی میں لوی پال کے مکان پر رکھ کر تقریباً سوا دو لاکھ روپے کی وصولی کی گئی تھی۔ اسی گروہ پر 2 دسمبر کو کامیڈین سنیل پال کا بھی اسی طریقے سے اغوا کرکے لاکھوں روپے کی وصولی کا الزام ہے۔ اس کا مقدمہ میرٹھ کے لال کُرتی تھانے میں درج ہے۔ 14 دسمبر کو بجنور پولیس نے اس گروہ کا راز فاش کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔