سیڑھیوں سے پھسل کر اقلیتی گرلز گروکل کی طالبہ سعدیہ جاں بحق

تلنگانہ کے سنگا ریڈی کے ظہیر آباد منڈل کے بوجین پلی اقلیتی گرلز گروکل میں ایک طالبہ حادثاتی طور سیڑھیوں سے پھسل  کر جاں بحق ہوگئی۔  جو نویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ۔

 

ظہیر آباد کے جمالیہ کالونی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ سعدیہ، جو نویں جماعت کی طالبہ تھی، رات کے کھانے کے بعد اپنے کمرے کی طرف جاتے ہوئے سیڑھیوں سے پھسل گئی۔  جس کے نتیجہ میں سعدیہ کے سر پر شدید چوٹ آئی ۔

 

شدید زخمی ہونے کے بعد سعدیہ کو فوری طور پر ظہیر آباد کے ایریا اسپتال میں ابتدائی علاج فراہم کیا گیا، لیکن بہتر علاج کے لیے انھیں حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے سعدیہ کے سر پر شدید چوٹ آئی، اور حالت بگڑنے کے بعد دورانِ علاج وہ گاندھی ہاسپٹل میں اتوار کی صبح جاں بحق ہوگئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *