مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے یرغمالیوں کے بارے میں اپنے وعدے کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں ان کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے ان اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کی طرف سے کیے گئے ہیں جو فلسطینی مزاحمت کے پاس قید ہیں۔ مظاہرین نے تل ابیب میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ذاتی گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے اقدامات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

صہیونی یرغمالیوں کے خاندان مطالبہ کر رہے ہیں کہ صہیونی حکومت وقت ضائع کیے بغیر اور کسی بھی قیمت پر ان قیدیوں کو فلسطینی مزاحمت کے ساتھ معاہدے کے ذریعے رہا کرے اور غزہ پٹی پر بے فائدہ حملے روک دے، جن کے نتیجے میں نہ صرف فلسطینیوں کی ہلاکت ہو رہی ہے بلکہ اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *