امتحان کی تیاری نہ کرنے والے بچوں نے اسکول میں بم رکھنے کی اطلاع دے دی

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل دھمکی آمیز فون کالس اور ای میلز نے سنسنی پیدا کر دی ہے اور پولیس کی جانب سے اس طرح کی دھمکیاں دینے کے معاملے کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

اس دوران پولیس کو یہ انکشاف ہوا کہ حال ہی میں دو اسکولس کو بم رکھے جانے کی دھمکیاں دینے کے معاملے میں طلبہ ملوث ہیں، انہوں نے امتحان ملتوی کرنے کے لیے یہ حرکت کی۔ عہدیداران کے مطابق حال ہی میں روہینی کے دو اسکولس میں بم رکھے جانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، پولیس نے جب اس واقعہ کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ

 

ان اسکولس میں زیر تعلیم دو طلباء نے دھمکی آمیز ای میلز روانہ کیے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ یہ طلبہ امتحان کے لیے تیار نہیں تھے اسی لیے انہوں نے امتحان ملتوی کرنے کی غرض سے یہ کام کیا ہے، ایک اور اسکول کو دھمکی آمیز ای میل روانہ کرنے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایک طالب علم کو اسکول جانے کی خواہش نہیں تھی جس پر اس نے اسکول کو دھمکی آمیز میل روانہ کر دیا

 

اور کہا کہ اسکول میں بم رکھا گیا ہے،عہدیداران طلباء کے ساتھ ان کے والدین کی بھی کونسلنگ کی۔ واضح رہے کہ جاریہ سال کے اوائل سے دہلی کے کئی علاقوں میں واقع اسکولس کو مسلسل بم رکھے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

 

نو دسمبر کے بعد 40 سے زائد اسکولس کو اس طرح کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *