نفرت کی سیاست کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے نہیں دے گی۔ ابو عاصم آعظمی

ریاض ۔ کے این واصف

حکومت اگر مساجد میں گھس کر مسلمانوں کا قتل کرنے والے کو وزیر بنا دے تو ریاست میں امن و امان کی امید ختم ہوجائے گی۔ یہ بات صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے کہی۔ وہ قانون ساز اسمبلی کے جاریہ سیشن سے مخاطب تھے۔

قائد اپوزیشن آعظمی نے کہا کہ جب تک ملک میں مذہب، مذہبی رہنماؤں، مذہبی کتابوں، عظیم انسانوں کے بارے میں نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانون نہیں بنایا جاتا، ریاست کے امن و امان کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔

مہاراشٹرا میں ۳۰ سال سماج وادی پارٹی کے قائد و ایم ایل اے ابوعاصم آعظمی اقلیتوں، غریبوں اور پچھڑے طبقہ کی آواز سمجھے جاتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *