[]
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز دو کویتی شہریوں سے ملاقات کی . انھوں نے رامائن اور مہابھارت کا عربی زبان میں ترجمہ اور اشاعت کرنے کی ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ان مہاکاویوں کے عربی ترجمے کی کاپیوں پر دستخط بھی کیے۔
مودی نے اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عبداللہ البرون اور عبداللطیف النسف کی رامائن اور مہابھارت کے ترجمے اور اشاعت کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ ان کا یہ اقدام ہندوستانی ثقافت کی عالمی مقبولیت کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عبداللہ البرون نے رامائن اور مہابھارت دونوں کا عربی میں ترجمہ کیا، جبکہ عبداللطیف النسف نے ان کی اشاعت کی ذمہ داری سنبھالی، جس سے عرب دنیا کے قارئین کو ہندوستانی ثقافتی ورثے سے قریب تر ہونے کا موقع ملا۔