مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کریں، ایرانی صدر

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران صیہونی رجیم کے خلاف متحدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی، قانونی اور انسانی فرض ہے کہ ہم بحران زدہ علاقوں میں اپنے مسلمان بھائیوں کو مزید نقصان پہنچنے سے روکنے کے لئے عملی اور فوری اقدامات کریں۔

 انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نہتے انسانوں کے قتل عام کے ذریعے خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے۔

 صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم ڈی ایٹ ممبران کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی بنیاد پر کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کا مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے قوموں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلم ممالک کی نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔ 

 صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مشترکہ D-8 بینک کے قیام کے لیے تیار ہے اور رکن ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *