[]
سوشیل میڈیا پر جلد شہرت اوراپنی رئیلس پر لائکس و شئیربڑھانے کیلئے کرنسی نوٹوں کو پھیکنے والے نوجوان کے خلاف تلنگانہ کی گھٹکیسر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔اور اسے پوچھ تاچھ کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔
چہارشنبہ کو ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔اس نوجوان جس کی شناخت بالا نگر کے یوٹیوبر بھانوچندر کے طورپر کی گئی ، نے انسٹاگرام پر حیدرآباد کی آوٹررنگ روڈ کے قریب نوٹوں کو پھینکتے ہوئے ایک رئیل بنائی اور اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
اس نے منی ہنٹنگ چیلنج کے عنوان سے یہ رئیل بناتے ہوئے رقم سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دی اور اس رئیل کو دیکھنے والوں سے خواہش کی کہ وہ اس رقم کو حاصل کرنے کیلئے اس کی تلاش کے لئے اس مقام پر پہنچیں۔
اس رئیل پراس نوجوان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا کیونکہ او آر آر پر پھینکی گئی رقم کوحاصل کرنے بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے اور حادثات کا خدشہ تھا