عمر خالد کو 4سال بعد ملی ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت

[]

دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کو  سابق جے این یو اسکالر عمر خالد کو 7 دن کی عبوری ضمانت دے دی، جنہیں 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں مبینہ کردار کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

 

عمر خالد 28 دسمبر کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے اور انہیں 3 جنوری 2025 کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

 

عمر خالد ان کئی نوجوان کارکنوں میں شامل ہیں جنہیں فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے فسادات کے مبینہ “بڑے سازش” کی تحقیقات کے لئے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا

 

پولیس کے مطابق، فسادات کے پیچھے “فرقہ وارانہ فسادات” کا منصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا، جس میں عمر خالد اور دیگر افراد شامل تھے۔ خالد پر الزام ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں

 

اور لوگوں کو سڑکوں پر آنے کی ترغیب دی تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (24-25 فروری) کے دورہ کے دوران اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مبینہ مظالم کی تشہیر کی جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *