شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا سالانہ اجلاس دہلی میں منعقد
دہلی: دہلی کے شیعہ مرکز امامیہ ہال میں شیعہ علماء اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علماء نے شرکت کی۔
دہلی 2024 18 دسمبر (سفیرِ نیوز)کو امامیہ ہال دہلی میں شیعہ علماء اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے علماء نے شرکت کی۔
اجلاس کا پہلا حصہ نماز ظہرین سے پہلے انجام پایا اور یہ کشمیر سے آئے حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا مختار حسین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا اور پہلی تقریر میں حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا قاضی عسکری صاحب نے شیعہ علماء اسمبلی کی مختصر رپورٹ پیش کی۔
اجلاس کے اس حصے میں دیگر مختلف علماء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں امام جمعہ دہلی حجت الاسلام و المسلمین محسن تقوی، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا صفدر حسین صاحب جونپور، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا بشیر احمد شاہ کارگل، شامل ہیں۔
اجلاس کے دوسرے حصہ کی صدارت حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا قاضی عسکری نے فرمائی اور اس میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا مظفر نقی مئو، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا محمد باقر رضا سعیدی دہلی این سی آر ہاپوڑ اور حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا منظر صادق زیدی لکھنؤ نے تقریر کی۔
اجلاس کا آغاز حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا نامدار عباس صاحب کی تلاوت سے ہوا اور اجلاس کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا حیدر عباس صاحب لکھنؤ نے انجام دئے۔
درمیان اجلاس میں متعدد بار مرحوم علماء کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔
اجلاس کے اختتامی مرحلے میں اسمبلی کی مجلس خاص کے انتخابات ہوئے اور 15 ارکان کی مجلس چنی گئی جن کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں:
مولانا محمد حسین لطفی،
مولانا اختر عباس جون،
مولانا مختار حسین جعفری،
مولانا محمد فیاض باقر حسینی،
مولانا جواد حیدر جوادی،
مولانا منظر صادق زیدی،
مولانا سید پیغمبر عباس،
مولانا کرامت حسین جعفری،
مولانا عارف اعظمی،
مولانا سید عابد رضا رضوی،
مولانا غلام حسین کشمیری،
مولانا آغا سید احمد مصطفی الموسوی،
مولانا محمد ظفر الحسینی،
مولانا آغا منور علی،
مولانا سید علی عباس رضوی
قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس عام کے بعد نماز مغربین با جماعت ادا کی گئی بعدہ امامیہ ہال دہلی کے امام جمعہ،نائب صدر ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ اور رکن مجلس خاص شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان مولانا ممتاز علی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کی مجلس ترحیم اسمبلی کی جانب سے منعقد ہوئی۔جس کا آغاز مولانا حیدر مہدی کریمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔منظوم نذرانہ عقیدت مولانا جنان اصغر مولائی نے پیش کیا بعدہ مولانا سید غلام حسین رضوی ہلوری نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔