[]
مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام دو ہفتے تک ہوسکتا ہے۔
نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، نوازشریف کا مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔