منوج پرمار خودکشی معاملہ: راہل گاندھی نے گُلّک دینے والے بچوں سے فون پر کی بات، ملاقات کرنے کا کیا وعدہ

[]

مدھیہ پردیش کانگریس صدر جیتو پٹواری سے جب خودکشی نوٹ میں راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈران کے ذکر ہونے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس عوام کی پارٹی ہے۔ ہم ان (بچوں) کا خیال رکھیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ میں کل وہاں (ان سے ملنے) گیا تھا۔‘‘ ساتھ ہی جیتو پٹواری نے الزام عائد کیا ہے کہ جوڑے کی موت خودکشی کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کی موت اسٹیٹ اسپانسرڈ ہے۔ کیونکہ ای ڈی کا استعمال تو لیڈران تک کو ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ای ڈی اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کیے جانے کے بعد کئی لیڈران بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *