شام میں صہیونی فوج کی مزید پیشقدمی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ایک دستے نے شام کے جنوبی علاقے میں دمشق سے القنیطرہ جانے والی شاہراہ کے قریب تل الشحم کے مقام تک پیش قدمی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے اس پیشقدمی کے دوران شامی فوج کے ٹھکانوں کی تلاشی لی ہے۔

دوسری طرف صہیونی مذہبی جنونیوں کا ایک گروپ شام کے ان علاقوں میں گیا جو صہیونی فوج نے قبضے میں لیے ہیں۔ صہیونی شدت پسندوں نے اشتعال انگیز انداز میں یہودی مذہبی رسومات ادا کیں۔

صہیونی خاخام شالوم بیر ہرٹزل نے کہا کہ ہم نے پہلی بار شام میں بیت حباد کی ایک شاخ کھولی ہے۔ ہم شام کی سرزمین پر موجود ہیں اور الخضر میں پہلا یہودی معبد قائم کر رہے ہیں۔ ہماری فوج جبل الشیخ میں ہمارے پیچھے موجود ہے، جس پر چند دن قبل قبضہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ صہیونی فوج شام کے کچھ علاقوں پر طویل مدتی قبضے کی تیاری کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *