[]
بیمیترا : چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیترا میں ایک محبت کرنے والے جوڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے سے پہلے عاشق نے اپنی معشوق کی مانگ میں سندور بھی بھرا۔
یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیترا کے نواگڑھ کے وارڈ نمبر ایک میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے منگل کی صبح پرانی منڈی میں املی کے درخت پر محبت کرنے والے جوڑے کی لٹکتی لاش دیکھی۔
اطلاع ملنے پر ان کے گھر والے بھی موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔