[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے ہم منصب سے گفتگو کی اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ شام میں جاری بحران کے فوری خاتمے کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے شام کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے شام کے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہوں گے۔