[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
دفاعی ذریعے نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر کیتوشا میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد اڈے کے اندر سے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی ہے۔
امریکی فوج نے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ کسی تنظیم یا گروہ نے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔