[]
تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے بھودان پوچم پلی علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار تالاب میں گرنے سے 5افراد موقع پر ہی فوت ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد سے بھودان پوچم پلی کی طرف جانے والی ایک کار جلال پورم کے قریب تیز رفتار کی وجہ سے قابو سے باہر ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں جا گری۔ اس حادثے میں پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ منی کنٹہ نامی ایک نوجوان زندہ بچ گیا۔
مرنے والوں کی شناخت حیدرآباد کے رہائشی ہرش، دنیش، وامشی، بالو اور ونئے کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور جے سی بی کی مدد سے نعشوں کو تالاب سے نکالا۔ ب
عد ازاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھونگیر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔