[]
حیدرآباد: شہر میں ایک چور نے ایمبولینس چوری کرکے ہلچل مچا دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور حیدرآباد۔ وجے واڑہ ہائی وے پر فلمی انداز میں تعاقب کرکے پولیس نے سوریہ پیٹ تک پیچھا کیا اور آخرکار چور کو گرفتار کر لیا۔
پورا معاملہ یہ ہے کہ حیات نگر میں ایک 108 ایمبولینس کو چور نے چرا لیا اور تیز رفتاری سے فرار ہونے لگا۔ایمبولینس کا سائرن بجاتے ہوئے چور وجے واڑہ کی طرف گاڑی لے جارہا تھا۔ پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے چٹیال کے قریب اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ایمبولینسچلانے والے نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد کیتپلی منڈل کے کورلا پہاڑ ٹول گیٹ کو توڑتے ہوئے فرار ہو گیا۔
آخر کار پولیس نے ٹیکومٹل کے قریب سڑک پر گاڑ یاں کھڑی کرکے چور کو پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی کئی چوری کے کیس درج ہیں۔ ایمبولینس کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شخص، جان ریڈی کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔