[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین چینل نے امریکی جریدے نیو لائنز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ہئیت تحریر الشام سے وابستہ عناصر نے حلب میں بعض شہریوں کو پھانسی دی ہے۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ انہوں نے حلب میں پہلے سے تیار فہرستوں کی بنیاد پر کچھ لوگوں کے اغوا اور پھانسیوں پر عمل درآمد کا مشاہدہ کیا ہے۔
دریں اثناء الجولانی سمیت ان دہشت گرد تنظیموں کے سرغنے تحریر الشام کے وحشی چہرے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وسیع میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے اس خونخوار اور درندہ صفت ٹولے کو دیگر دہشت گرد گروہوں سے مختلف دکھانے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ مذکورہ دہشت گرد عناصر نے حلب میں تین ہزار شامی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔