وزیر اعلی اے ریونت ریڈی دو دن کے لئے مہاراشٹرا انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

مہاراشٹر میں وزیر اعلی اے ریونت ریڈی دو دن کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

حیدراباد 15 نومبر (سفیر نیوز) وہ ہفتہ کی صبح حیدرآباد سے روانہ ہوں گے اور صبح ١٠ بجے ناگپور پہنچیں گے۔

وہاں سے وہ چندرپور میں اپنے رہنماؤں کے ساتھ انتخابی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔اس کے بعد وہ بالترتیب راجورا، دیگراس اور وردھا حلقوں میں ریلیوں اور روڈ شو سے خطاب کریں گے اور رات کو ناگپور لوٹیں گے۔

دوسرے دن. وہ اتوار کی صبح ناگپور سے ناندیڑ پہنچیں گے۔ وہ نیاگاؤں، بھوکر اور سولاپور حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *