لاپتا لڑکے کی تلاش میں والدین یو اے ای پہنچ گئے

[]

دبئی: ایک ہندوستانی جوڑا اپنے لاپتا فرزند کی تلاش میں متحدہ عرب امارات پہنچ گیا جہاں مختلف مقامات پر تلاشی کے بعد اس بات کا علم ہواہے کہ لڑکے کی موت ہوگئی ہے۔ یہ بات میڈیا رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ لڑکے کا قلب پر حملہ کی وجہ انتقال ہوگیا۔ روزنامہ خلیج ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ یہ لڑکا جو کہ تنہا رہا کرتا تھا اس کے کسی کے ساتھ روابط بھی خاطر خواہ نہیں تھے۔

لڑکے کو دیکھے ہوئے والدین کو10 سال ہوگئے جس کی وجہ وہ انتہائی فکر مند اور پریشان رہا کرتے تھے۔ والدین نے لڑکے سے کہاتھا کہ وہ واپس آجائے لیکن اس نے انکار کردیا۔

ایک سماجی کارکن اشرف نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے کو اس کے آبائی ٹاون میں کئی مسائل درپیش تھے۔ اشرف نے بتایا کہ منگنی کے ٹوٹ جانے کے بعد یہ لڑکا انتہائی مایوس اور افسردہ ہوگیا تھا اور وہ وطن کو واپس جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔

یہ بات اشرف نے خلیج ٹائمز کے نمائندہ کو بتائی۔ متفکر والدین نے لڑکے کو تلاش کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے ۔ کئی مہینوں تک لڑکے کا اتہ پتہ معلوم کرنے کے لیے مختلف لوگوں سے ربط پیدا کیا اور جدوجہد کرتے رہے۔

اخبار نے یہ بات بتائی اور کہاکہ کئی دنوں کی تلاشی کے بعد والدین کو لڑکے کی رہائش گاہ کا علم ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اب زندہ نہیں ہے جس کے بعد والدین مردہ خانہ گئے جہاں انہوں نے لڑکے کی لاش کی شناخت کی اور واپسی کے لیے درکار امور کی تکمیل کی۔

اشرف نے خلیج ٹائمز کے نمائندہ کو بتایا کہ انہیں والدین کی حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہواہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *