ترکی کے قونصل جنرل اور حیدرآبادی صحافیوں کے وفد کے درمیان ملاقات، عالمی مسائل اور فلسطین کے بحران پر تبادلہ خیال

 

حیدرآباد، 23 اکتوبر 2024: آج ترکی کے قونصل جنرل جناب اورحان یالمان اوکان اور حیدرآباد کے ممتاز صحافیوں کے وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صدائے حسینی کے ایڈیٹر سید جعفر حسین، سینئر صحافی جناب نظام الدین، صحافی عیسیٰ عبدالرحمن اور مجتبیٰ زیدی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران حیدرآباد اور ترکی کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی، جبکہ عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ خاص طور پر فلسطین، غزہ اور لبنان کے بحران پر گفتگو ہوئی، جنہیں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی قرار دیا گیا۔

شرکاء نے ان بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مظلوموں کے ساتھ عالمی یکجہتی اور خطے میں امن و انصاف کے قیام پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *