امریکہ و اسرائیل سے وابستگی رکھنے والے کا شمار قاتلانِ امام حسینؑ میں ہوگا: مولانا وحیدالدین اخباری کا وضاحتی بیان
حیدرآباد، 6 اکتوبر (سفیر نیوز) – گزشتہ رات اخباری آفیشیل ویب سائٹ حسن اخباری پر مولانا وحیدالدین حیدر جعفری (اخباری) نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ جو حالات اس وقت دنیا میں رونما ہورہے ہیں، ان پر انہوں نے کہا کہ میرا تعلق نہ امریکہ سے ہے اور نہ اسرائیل سے ہے، اگر ہوتا تو میں قاتلانِ امام حسینؑ کی اولاد میں شمار کیا جاؤں گا۔
انہوں نے ان پر الزامات لگانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایسی باتیں لکھتے ہیں تو ان کا شمار بھی قاتلانِ امام حسینؑ میں ہوگا۔ مولانا نے وضاحت کی کہ ان کا نظریاتی اختلاف صرف اخباری اصولوں کو لے کر ہے، نہ کہ سیاسی مسائل سے متعلق۔
مولانا نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر ان کی کوئی سیاسی رائے نہیں ہے، مگر دوسری جانب، ان کے فالوورز سوشل میڈیا پر شہید حسن نصراللہ اور مراجع کرام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں، اور شاید یہ لوگ ان سے تعلق نہیں رکھتے۔
اس دوران، سید جعفر حسین، صدر حسینی فاؤنڈیشن، نے محافظِ حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے لیے اخباری حضرات کو بھی مجالسِ عزا منعقد کرنے کی اپیل کی، کیونکہ شہید حسن نصراللہ نے روضہ کی حفاظت کی جب داعش نے اس مقدس روضہ کو شہید کرنے کی کوشش کی تھی، اور ہندوستانی نرسوں کو بھی شہید نے ہی داعش سے بچایا تھا۔