نلگنڈہ میں سڑک حادثہ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی اکم پلی کے حدود میں اُس وقت پیش آیاجب کار جس میں یہ افراد سوارتھے الٹ گئی۔اس حادثہ میں مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ جاں بحق افراد کی شناخت 32سالہ محمد اظہرا ور22سالہ سمیرا کے طورپر کی گئی ہے جو دیگر افراد کے ساتھ بذریعہ کار حیدرآباد سے ناگرجناساگر جارہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے دیورکنڈہ کے سرکاری اسپتال لے جایاگیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآباد منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *