بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟

[]

حیدرآباد: کیا بی جے پی اور جناسینا پارٹی کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں؟ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور جناسینا قائدین نے سکندرآباد پارلیمنٹ حلقہ کے تحت آنے والے تمام اسمبلی حلقوں میں ایک ساتھ انتخابی مہم چلائی تھی

لیکن 13 مئی کو منعقد شدنی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کی انتخابی مہم میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ دونوں پارٹیاں اس طرح کام کررہی ہیں کہ گویا ان کا راستہ الگ الگ ہے۔

اگرچہ جناسینا کے رہنما اور کارکن پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے آگے آئے ہیں، لیکن وہ یہ تنقید کرر ہے ہیں کہ زعفرانی پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں مناسب انداز میں دعوت نامہ نہیں بھیجا ہے۔

درحقیقت جناسینا کے کچھ قائدین اس بات پر کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ وہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ میں پارٹی کے ساتھ کام نہیں کرپا رہے ہیں جس کی نمائندگی بی جے پی کے ریاستی صدر جی کیشن ریڈی کررہے ہیں۔

پارٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ جناسینا قائدین کش مکش کا شکار ہیں کیونکہ انہیں ان کی پارٹی قیادت سے تلنگانہ انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *