[]
حیدرآباد: پولیس نے گجویل میں دونوں گروپس میں تصادم کے بعد پیدا فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان ٹاؤن میں اجازت کے بغیر ریالی نکالنے پر کیسینو آرگنائزر چیکوٹی پروین کے خلاف کیس درج کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہائی پروفائل جواری نے ایک دن قبل پولیس اجازت کے بغیر گجویل کا دورہ کرنے اور وہاں ریالی منظم کی تھی۔ چیکوٹی پروین نے دیگر افراد کے ساتھ شیواجی کے مجسمہ پہنچا اوردودھ انڈہ لنے کے بعد مجسمہ پر پھول کا ہار چڑھایا۔
ایک مسجد پر سنگباری کے بعد ٹاؤن میں کشیدگی پھیل گئی۔ سدی پیٹ پولیس کمشنر شویتا موہنتی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ گذشتہ2دنوں کے دوران پیش آئے واقعات کے سلسلہ میں 8 مقدمات درج کئے گئے اور 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقامی عدالت نے گرفتار شدگان کو 2دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو پکڑنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کمشنر شویتا موہنتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
انہوں نے افواہیں پھیلاتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مکدر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔ پولیس، سوشل میڈیا پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ پولیس کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گجویل ٹاؤن میں صورتحال پرامن ہے۔ انہوں نے عوام کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔