ٹکر دینے کے ڈرائیور بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کا ویڈیو وائرل۔ ڈرائیور گرفتار

[]

حیدرآباد۔گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد لاری ڈرائیور بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے جارہا ہے اور چنگاریاں نکل رہی ہیں۔

 

یہ واقعہ کہیں اور کا نہیں بلکہ حیدرآباد کے پرانے شہر کا ہے اور پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 14 اپریل کی رات عبدالمجید نامی شخص موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ چمپا پیٹ لکشمی گارڈن کے قریب عقبی سمت سے آنے والی تیزرفتاری لاری نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے، حادثہ کے بعد بائیک لاری کے سامنے آگئی تھی۔

 

ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی بلکہ وہ بائیک کو گھسیٹتا ہوا تقریباً ایک کلومیٹر تک لے گیا۔ سڑک سے گذرنے والے افراد نے اس کی منظر کشی کی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔اس دوران بعض افراد نے لاری ڈرائیورکو پکڑنے کے لئے اس کا تعاقب بھی کیا لیکن وہ فرار ہو گیا تھا۔

 

پولیس نے آج ڈرائیور کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ جس گاڑی سوار کو ٹکر دی گئی وہ حادثے میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *