[]
ممبئی : ایک سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دینے والی ایک ویڈیو کو جعلی قرار دے کر فلمی اداکار عامر خاں نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اس ویڈیو میں انھیں ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے دکھایا گیا ہے۔
ان کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ، عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی اور بالی ووڈ سپر اسٹار کی وائرل ویڈیو “جعلی” اور تشویشناک ہے خان کے ترجمان کے مطابق اداکار نے معاملے کی اطلاع حکام کو دی ہے اور ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اداکار نے برسوں سے الیکشن کمیشن کی مہموں کے ذریعے انتخابی بیداری پیدا کی ہے، لیکن اس نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی تشہیر نہیں کی۔ “ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔
انہوں نے گزشتہ کئی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی عوامی بیداری مہم کے ذریعے شعور بیدار کرنے کے لیے اپنی کوششیں وقف کی ہیں۔”
خان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا “ہمیں حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو سے تشویش ہے۔ جس میں دیکھایا گیا ہے کہ عامر خان ایک مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ وہ واضح کرنا چاہیں گے کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے اور مکمل طور پر غلط ہے۔
انہوں نے اس معاملے سے متعلق مختلف حکام کو رپورٹ کر دی ہے، اور ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔” خان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا۔ کے ترجمان نے مزید کہاکہ، لال سنگھ چڈھا اداکار نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں اور انتخابی عمل کا فعال حصہ بنیں۔