[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کئے جارہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور ہر ملک کو اس کی خودمختاری پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا حملہ دمشق میں دہشت گرد حملوں کا جواب ہے۔
ایروانی نے انتباہ کیا کہ اگر صہیونی حکومت دوسری غلطی کرے تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور مہلک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہے لہذا امریکہ اس سے دور رہے۔