[]
نظام آباد:14/اپریل (اُردولیکس) مفتی سعید اکبر امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد و صدر تحفظ ختم نبوت نظام آباد نے ملت اسلامیہ کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 13/مئی 2024ء کو انتخابی رائے دہی کے موقع پر مسلمان صد فیصد اپنے حق رائے دہی اور عوامی سیکولر حکومت کو اقتدار پر لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں
اور یہ انتخابات کیلئے اہل باطل منظم انداز میں کام کررہا ہے اور ملک کے آئندہ حالات سنگین ہونے والے ہیں۔ ملک میں امن قائم کرنے والوں کو اقتدار پر لانا ملت کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے اور ووٹوں کا استعمال ایک عبادت ہے رقومات کیلئے ووٹ کا استعمال نہ کریں اور اپنے قیمتی ووٹ کو گمراہی و بہکاوے میں آکر ضائع نہ کریں۔ مفتی سعید اکبر نمازعیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ جدید قلعہ نظام آبادمیں عامتہ المسلمین کے کثیر اجتماع سے اپنے خطاب میں کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹ کا دینا ایک جمہوری حق ہے انتخابات کیلئے جن جن افراد کے یا 18سال عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے نام شامل نہیں ہے انہیں شامل کریں اور ایک ایک قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔ آج کے حالات میں دینی وملی ذمہ داری ہے
کہ ہر ایک مسلمان اپنے افراد خاندان کے علاوہ اپنے پڑوس میں رہنے والوں کے ووٹ ڈلوانے کیلئے ہر ممکن مدد و تعاون کرنے کیلئے رضاکارانہ طورپر آگے آئیں۔ مفتی سعید اکبر نے کہاکہ اہل باطل ملک میں این آر سی کا نفاذ کی تیاری کررہا ہے جس کے پیش نظر ملک میں رہنے والے ہر ایک ہندوستانی بالخصوص مسلمانوں کو ہندوستانی ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کے پیش نظر ہر ایک شخص ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، پیدائشی سرٹیفکٹ اور پاسپورٹ رکھنے والے این آر سی کیلئے یہ ثبوت اپنے پاس لازمی طورپر رکھیں
۔مفتی سعید اکبر نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و زیادتی، قتل و غارت گیری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی تیارکر دہ مصنوعات کا مسلمان بائیکاٹ کریں۔ اسی طرح تمام عرب حکمران بھی مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ اور اسرائیلی بربریت و نسل کشی کے خلاف متحدہ طورپر اٹھ کھڑے ہوجائیں۔ مفتی سعید اکبر نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزہ اور نمازتم پر فرض اس لئے فرض کئے گئے تاکہ تقویٰ و پرہیز گاری اور زندگی میں اصلاحی تبدیلی پیدا ہو۔ مسلمان صرف رمضانی مسلمان ہی نہیں بلکہ ربانی مسلمان بنتے ہوئے اپنی زندگی کو اللہ و رسول کی ہدایت و تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے گذاریں
۔ مفتی سعید اکبر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کی کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دور فتنوں کا دور ہے اور کفر بہت طاقتور بن کر آگے بڑھ رہا ہے۔ اور نوجوان لڑکے، لڑکیاں اور معصوم مسلمان ارتداد کے دہانوں پر پہنچ گئے ہیں جس کے پیش نظر دیہاتوں وگاؤں کے مسلمانوں کے ایمانوں کا تحفظ کرنے کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوت دینی مکاتب کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اسی طرح دختران ملت کے لئے نظام آباد میں دارالصالحات دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ادارہ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے تاکہ مسلمان لڑکے، لڑکیاں ارتداد کا شکار نہ ہو۔مفتی سعید اکبر نے مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کی فلاح و بہبودی و ترقی کیلئے عامتہ المسلمین سے آگے آکر مالی تعاون کرنے کی خواہش کی۔بعدازاں مفتی سعید اکبر کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی
۔ خطبہ عیدالفطر کے بعد رقت آمیز دعا کی گئی۔اور عامتہ المسلمین کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عیدگاہ قدیم و جدید و قبرستان کمیٹی نظام آبادعبدالرحمن بازرارہ نے کمیٹی کے عہدہ کا ماہ ڈسمبر 2023ء میں جائزہ لینے کے بعد مختصر سی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کرتے ہوئے آئندہ کیلئے لائحہ عمل میں لائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔ عیدگاہ قدیم و جدید کمیٹی کے نائب صدر محمد عبدالرفیق، جنرل سکریٹری احمد عبدالحلیم، آرگنائزنگ سکریٹری وسیم احمد خان، اور سماجی کارکن عبدالحیئ راحیل نے عیدگاہ قدیم و جدید میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کیلئے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں عید قدیم بودہن روڈ پر مولانا احسان احمد قاسمی خطیب وامام مسجد اوپر ٹیکری نے عید الفطر کی نماز پڑھائی اور خطبہ دیا عید گاہ مدینہ میں مولانا مفتی اکبر ضیائی نے نماز عید پڑھائی مولانا شاہد رضا نے خطبہ دیا
عید گاہ اہلحدیث میں مولانا اسلم سلفی نماز پڑھائی مولانا افروز خان فیضی نے خطبہ دیا جامع مسجد نظام آباد میں مولانا عبد القدیر حسامی نے نماز عید الفطر پڑھائی عیدگاہ جبل ناگارام ،عید گاہ ڈیڑی فارم کے علاوہ شہر کی بڑی مساجد مسجد کچیاں مدینہ مسجد پھولانگ و مختلف مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی پولیس کی جانب سے وسیع تر بندوبست ،ٹریفک کے بحالی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف صفائی کے انتظامات کئے گئے تھے