محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر عیدملاپ تقریب کااہتمام،چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر کی شرکت

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عید الفطر کے موقع پر مشیر حکومت وسابق وزیر محمد علی شبیر کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو مبارکباد دی۔ وصبح ساڑھے8بجے وہاں پہنچ گئے اور تقریباً ایک گھنٹہ تک خوشگوار ماحول میں ارکان خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔

محمد علی شبیر نے عید الفطر کی خصوصی ڈش شیر خورمہ سے چیف منسٹر کی تواضح کی۔ بتایا گیا ہے کہ محمد علی شبیر نے اپنی قیامگاہ پر عید کے روز دوپہر میں عید ملاپ تقریب منعقد کی تھی اور چیف منسٹر اور ریاستی وزیر و دیگر مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔

چونکہ چیف منسٹر کو دوپہر دہلی جانا تھا انہوں نے صبح8:30بجے ہی پہنچ گے اور عید کی مبارکباد دینے کے بعد واپس ہوگئے۔ بعدازاں دوپہر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی، ڈی سریدھر بابو، پونم پربھاکر، انچارج اے آئی سی سی دیپاداس منشی،

ڈی ناگیندر ایم ایل اے، عامر علی خان، نیوز ایڈیٹر سیاست،محمد اظہر الدین کارگزار صدر، کے جانا ریڈی، مدھویاشکی گوڑ، سریش کمار شیٹکر، ظفر جاوید، فیروز خان، روہن ریڈی، محمد مظفر علی خان، متین شریف، وجیا ریڈی، خطیب مکہ مسجد مولانا رضوان قریشی، صدر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد مبشر الظفر، حافظ پیر خلیق احمد صابر،

 مولانا محمد حسام الدین جعفر پاشاہ، محمد مشتاق ملک صدر تحریک شبان کے علاوہ علماء کرام، کانگریس قائدین اور بہی خواہوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا اور شرخورمہ سے تواقع کی گئی۔

محمد علی شبیر نے بتایا کہ چیف منسٹر نے ماہ رمضان اور عیدالفطر کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پر چیف منسٹر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد علی شبیر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ رمضان کے ایک ماہ کے دوران رات بھر دوکانیں اور بازار کھلی رہیں۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مسلمانوں نے جوش وخروش کے ساتھ نہ صرف رمضان کااہتمام بلکہ عید بھی منائی۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *