لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حادثات میں 7 افراد جاں بحق

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا لاہور کے تمام افسران و اسٹاف نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی تھی۔

محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر جبکہ 2018 میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔

لاہور میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہیں، مصری شاہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *