راہول گاندھی کی ریالی میں بیانر پر بی جے پی وزیر کی تصویر! (ویڈیو)

[]

بھوپال: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں راہول گاندھی کی منڈلا حلقہ لوک سبھا (مدھیہ پردیش) کی ریالی کے ایک بیانر میں مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار فگن سنگھ کلستے کی تصویر دکھانے پر کانگریس بھڑک گئی۔

کانگریس نے اسے انسانی غلطی قراردیا ہے جبکہ چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن سے قبل ہی ہار مان لی۔

ویڈیو میں کانگریس ورکرس کو مرکزی وزیر کی تصویر پر کانگریس رکن اسمبلی رجنیش ہرونش سنگھ کی تصویر لگاتے دیکھا گیا۔

پی ٹی آئی سے بات چیت میں کانگریس قائد کے کے مشرا نے کہا کہ بیانر میں غلطی سے دوسری تصویر لگ گئی۔ بی جے پی نے ہر مسئلہ کو سیاسی مسئلہ بنانے کی عادت بنالی ہے چاہے وہ انسانی غلطی ہی کیوں نہ ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *