[]
بنگلورو: ایک درندہ صفت ٹیکسی ڈرائیور نے شادی سے انکار کرنے پر گرل فرینڈ کاقتل دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ریحان احمد نے بنگلور کے علاقے جیان نگر کے شالنی گراؤنڈ میں 42 سالہ فریدہ خاتون کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔
ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا اور اپنے جرم کا ارتکاب بھی کرلیا۔ میڈیا کے طابق خاتون دوبیٹیوں کی ماں تھی جن کی عمریں 21 اور 16 سال تھیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق کولکتہ سے تھاجو گزشتہ 4 سالوں سے ایک اسپا میں کام کررہی تھی، 2022 میں بنگلورو میں فریدہ کی ملاقات ریحان سے ہوئی جس کے بعد دونوں میں تعلقات قائم ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ ریحان کی سالگرہ منانے بنگلورو آئی تھی جہاں پارٹی کے بعد ریحان فریدہ کو شاپنگ اور لنچ پر لے گیا، اسی دوران ریحان نے مارکیٹ سے چاقو خریدا اور واپس جاکر خاتون کو پروپوز کیا، خاتون کے انکار پر ریحان نے سب کے سامنے 15 مرتبہ چھرا گھونپ کر خاتون کا قتل کردیا۔