[]
حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں آنے والی کانگریس نے دھوکہ دیا کہ وہ 100 دنوں میں 6 ضمانتوں کو نافذ کرے گی۔انہوں نے کسانوں کے مفاد میں تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو ان کسانوں کی مدد کرنی چاہیے جنہیں نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر یقین کرنے والے کسانوں کو دھوکہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے رعیتوبھروسہ کے تحت کسان کو 15 ہزار روپے فی ایکڑ دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے 2 لاکھ روپے کی قرض معافی کی اسکیم کیوں نافذ نہیں ہو سکی؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی امدادی قیمت کے علاوہ دھان پر 500 روپے فی کوئنٹل بونس دینے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
انہوں نے فوری طور پر فصل پر بونس کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو فوری طورپر ان کسانوں کی مدد کرناچاہئے جن کی فصلوں کو بے وقت بارش سے نقصان پہنچا۔