غزہ میں اسرائیلی جارحانہ حملے میں این جی او کے 5 کارکنان جاں بحق

[]

غزہ: غزہ پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں پیر کی رات اسرائیلی فضائی حملے میں غیر منفعت بخش تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے کم از کم پانچ کارکنوں کی موت ہوگئی۔

حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے یہ اطلاع دی۔میڈیا آفس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ متاثرین میں چار غیر ملکی امدادی کارکن اور ایک فلسطینی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بندرگاہ کا معائنہ کرنے کے مشن پر تھے جہاں سے انسانی امداد کا ایک نیا رسد ملنے والا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں انسانی امداد پہنچانے والے بحری جہازوں کو وصول کرنے کے کام پر مامور تھے۔

اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے کو سمجھنے کے لیے جائزہ لے رہی ہے۔WCK ایک غیر منفعت بخش، غیر سرکاری تنظیم ہے جو قدرتی آفات کے مواقع پر کھانا فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

 WCK کے کارکنان غزہ کے باشندوں میں انسانی امداد تقسیم کرنے میں مدد کرنے کے لیے تعینات ہیں جنہیں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یو این آئی۔ م ش۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *